مقبوضہ کشمیر کی پوری تاریخ دل خونین قتل عام کے واقعات سے بھری پڑی ہے،آسیہ اندرابی

Published on January 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

32
سرینگر(یوا ین پی)دختران ملت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پوری تاریخ دل دہلانے والے خونین قتل عام کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ سوپور، ہندوارہ، کپواڑہ، گاوکدل ہو یا دیگر واقعات ہوں ہر جگہ افواج نے انسانیت سوز گناہ انجام دئے ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ عدلیہ نے ہمیشہ ان خونین واقعات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور متاثرین کو انصاف فراہم نہیں ہونے دیا ہے۔ قتل عام کے ان واقعا میں شہید کئے گئے لوگوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا کہ یہ قتل عام بھارت کے مظالم اور انصاف کی عدم دستیابی کی کھلی گواہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان سانحات کا واحد مقصد بے گناہ شہریوں کو مرعوب کرنا ہے تاکہ وہ غلامی کے خلاف آواز بلند نہ کریں۔ یہ قتل عام بار بار دہرائے گئے تاکہ مسلم اکثریت کی آواز کو دبایا جاسکے۔ ہندوارہ ، کپوارہ، سوپور اور گاوکدل میں بیگناہ لوگوں کو سخت دلی سے گولی مار دی گئی۔ تین دہائیاں گزرنے کے بعد بھی آج تک بھی حکومتی تحقیقات سے کچھ نکل کر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کی بینائی 2016میں جزوی یا کلی طور متاثر ہوئی وہ پوری مزاحمت کیلئے ایک مثالی قربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور ہر باضمیر شخص ان کی پشت پر ہے۔ پیلٹ سے متاثرہ افراد خود کو تنہا تصور نہ کریں بلکہ پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes