نہر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی تانیہ بی بی کے لواحقین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Published on January 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments
1
سیالکوٹ ( یو این پی )ایک ہفتہ قبل سمبڑیال نہر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی تانیہ بی بی کے لواحقین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، شک پڑنے پر ایک راہگیر کوپکڑ کر اس کی پٹائی کر ڈالی۔ سیالکوٹ پریس کلب میں تانیہ کے والد ندیم گل نے پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ ہماری بیٹی کو قتل کیا گیاہے جبکہ پولیس اسے خودکشی کا رنگ دے رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری بیٹی کو قتل کرنے میں سکول انتظامیہ کا کوئی ہاتھ ہے۔ ندیم گل کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہوں ،ایک ہفتہ قبل اسے قتل کرکے اس کی نعش کو نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔ پریس کانفرنس کے بعد ندیم گل اور دیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اسی دوران ایک راہگیر کو شک پڑنے پر روک لیا اور اسے ہوروں مکوں اور ہیلمٹ مار مار زخمی کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پولیس نے راہگیر کو احتجاج کرنے والوں سے بچایا۔ ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر رانا ذوالفقار بھی مو قع پر پہنچ گئے ،انہوں نے بتا یا کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سکول کی سی سی ٹی وہ فوٹیج بھی چیک کر لی ہے، تانیہ بی بی کی والدہ فوت ہو چکی ہے اور اس کے والد نے بعد ازاں اپنی سالی کے ساتھ شادی کر لی تھی،لوا حقین کیساتھ انصاف کے تما م تقاضے پورے کئے جا ئیں گے۔ جبکہ لو احقین نے وزیرعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آئی جی پنجاب سے مطا لبہ کیا کہ حواء کی معصوم بیٹی کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کیا جائے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes