پشاور؛سال2017‘ پہلے مہینے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ

Published on February 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 672)      No Comments


پھل اور سبزیوں کی بھی مہنگے داموں فروخت سے سفید پوش طبقہ شدید متاثر ہو کر رہ گیا،کارروائیاں کاغذوں تک محدود
پشاور(یو این پی)سال 2017ء کے پہلے مہینے پشاورمیں مختلف کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 10سے15فیصد تک اضافہ ہوا ۔چینی 60روپے کلو تک 70روپے کلو تک جا پہنچی جبکہ دودھ کی قیمت میں اضافہ اور دہی کی قیمت مستحکم رہی ۔اسی طرح پولٹری کے ریٹ دسمبر میں کم ہونے کے بعد جنوری کے آخری ہفتے میں بڑھا دیئے گئے ۔صرف دالوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق سال 2017ء کے پہلے مہینے مختلف اعداد و شمار کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 10سے15فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔سبزیاں اور پھل مہنگے ہوگئے جبکہ مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھاگیا ۔بارشیں نہ ہونے کے باعث سبزی کی پیداوار متاثر ہونے پر زمینداروں ،بیوپاریوں اور دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کا بہانا بنا کر لوگوں کو خوب لوٹا جبکہ بارشوں کے بعد بھی قیمتوں میں کمی نہ آسکی ۔چینی کرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود 60سے70روپے کلو تک جا پہنچی جبکہ باریک چینی کی فروخت بھی کھلے عام جاری رہی ۔دودھ 80سے100روپے کلو تک جا پہنچا جبکہ بیشتر علاقوں میں اب بھی 100سے120روپے تک میں فروخت کیا جارہا ہے تاہم سردی میں دہی کا استعمال کم ہونے پر قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ۔پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری رہا تاہم صرف دالوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ۔دال چنا نمبر1 کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی۔دال چنا نمبر2 کی قیمت میں 67 روپے فی کلو کمی ہوئی۔دال ماش دھوتی میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی، مونگ ثابت میں 8 روپے فی کلو کمی ہوئی، بیسن دال چنا میں 14 روپے فی کلو کمی ہوئی جبکہ دیگر دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تاہم مختلف چاولوں کی قیمتوں میں 5 روپے سے لے کر 18 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔دوسری جانب پرچون میں مذکورہ دالوں کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی اور پرانے ریٹ پر دالوں کی فروخت تا حال جاری ہے جس کے خلاف پرائس کنٹرول کمیٹی موثر اقدامات نہیں اٹھا رہی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes