ہالینڈ کے پروڈیوسر ارونڈوان نے اپنی فلم ’’نبی‘‘(ﷺ ) کی مکالمے کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

Published on December 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

\"holandi

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) ہالینڈ کے پروڈیوسر ارونڈوان نے اپنی فلم ’’نبی‘‘(ﷺ ) کی مکالمے کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے اور250علما،ماہرتعلیم ،مدینہ یونیورسٹی میں موجود 51ممالک کے محقق ،ماہرین نے پہلے سیشن میں شرکت کی اورامام کعبہ شیخ عبدالر حمان السدیس سے مسجد حرم الشریف میں ملاقات کے لئے آئے امام کعبہ نے اپنا جبہ اتارکرارونڈ وان کو پہنا دیا اورکہاکہ جب آپ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں تو جبہ پہننا لازم ہوگیا اورمسجد کا احترام یہی ہے ۔ارونڈوان نے کہاہے کہ انسان غلطیوں کا پتلا ہے اورزندگی میں کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے مجھ سے گناہ سرزدہواس کی تلافی تو اللہ کے سوا کے کسی پاس نہیں لیکن میں اپنے پر نادم بھی ہوں اورکچھ سیکھ بھی لیااورمیری اللہ تعالی نے زندگی ہی بدل دی میں حضرت عمرؓ سے بہت متاثرہوں جو اسلام کے قبل سخت طبیعت کے مالک تھے اوراسلام قبول کرنے کے بعد اس سے بھی زیادہ نرم ہوگئے ان کا عدل وانصاف ایک مثالی ہے ،میں بھی کوشش کررہاہوں کہ اسلام کو جتنا پھیلا سکوں وہ میری نجات کا سبب بن جائے ۔انہوں نے کہاکہ اب یورپ میں اسلام پھیل رہاہے اورانشاء اللہ نئی فلم ’’نبی‘‘(ﷺ ) آنے کے بعد یورپ امریکہ اوربرطانیہ میں ایک انقلاب آئے گا اوراسلام اپنی سلامتی ظاہرکرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی فلم کی عکس بندی شروع ہوجائے گی پہلے سیشن میں علماء ،ماہرین سے ملناانتہائی ضروری تھا ۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بھی دائرہ اسلام میں داخل کرلیاہے اورجلد وہ بھی سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے آئیں گے

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes