ترک فضائیہ کی شام میں بمباری، 51 شدت پسند ہلاک

Published on February 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 785)      No Comments


دمشق(یو این پی)ترک فضائیہ کی شام میں بمباری کے نتیجے میں داعش کے 51 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ ترک فضائیہ نے الباب شہر میں داعش کے 59 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترک فورسز نے الباب شہر کا کئی ہفتوں سے گھیراؤ کیا ہوا ہے جہاں 5 ماہ سے لڑائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والے شدت پسندوں میں 4 نام نہاد امیر بھی شامل تھے۔ ترک فضائیہ کی بمباری میں داعش کی 56 عمارتیں اور 3 کمانڈ کنٹرول سینٹر بھی تباہ ہو گئے جبکہ اتحادی فوج نے بھی الباب کے علاقے میں داعش کیخلاف 8 فضائی حملے کیے جس میں شدت پسندوں کی 2 گاڑیاں اور 2 دفاعی پوزیشن تباہ ہوگئیں۔ شامی اپوزیشن نے ملک کیلئے روس کی نگرانی میں تیار کردہ نئے دستور پر بحث کو قبل از وقت قرار دیکر پر اس پربات چیت سے انکار کر دیا ہے تاہم شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام دو الگ الگ خط ارسال کر کے ترک فوج کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ شام کی وزارت خارجہ نے اپنے خطوط میں عام شہریوں کیخلاف ترکی کے مجرمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ دمشق میں اس کے سفارتخانے کو ایک بار پھر راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ روسی سفارتخانے پر 2 راکٹ داغے گئے۔ ایک راکٹ سفارت خانے کے دفتر اور رہائش گاہوں کے درمیان گر کر پھٹا اور دوسرا 20 میٹر دور سفارتخانے کے داخلی راستے میں گرا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy