ڈاکٹر احسان اللہ جاوید لیکچرار رائل ہومیوپیتھک میڈیکل کالج بہاول پور

Published on February 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,574)      No Comments

انٹرویو ۔۔۔ یواین این پاکستانEhsan
صدرسوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان ضلع بہاول پور
ڈاکٹر احسان اللہ جاوید1967ءمیں بہاول پور کے نواحی گاوں میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے بعد 1992ءمیں بہاو ل پور ہومیوپیتھک میڈیکل کالج سے ہومیوپیتھک ڈپلومہ حاصل کیا اور اس وقت سے باقائدہ کلاسیکل ہومیو پیتھک پریکٹس کر رہے ہیں۔ 1995ءمیں گورنمنٹ طبیہ کالج بہاول پور سے فاضل طب و الجراحت کا ڈپلومہ بھی کیا۔ 1996ءمیں ڈاکٹر رانا محمدعنایت صاحب کی زیرِ نگرانی ہومیوپیتھس کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک فورم قائم کیا جس میں ہفتہ وار میٹیریا میڈیکا،آرگینن اور ریپرٹری کی باقائدہ تربیت کا اہتما م کیا جو تاحال جاری ہے۔ڈاکٹر رانا محمدعنایت صاحب کے انتقال کے بعد آپ اس فورم کے تاحیات صدر ہیں۔ 1996ءسے ماہنامہ معالج کراچی اور دیگر رسائل میں مضامین لکھنے کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔2-2001ءمیں اسلامیہ یونیورسٹی کی فری ڈسپنسری میں بطور میڈیکل آفیسر خدمات سرانجام دیں۔ 2002ءمیں ایک کتاب ”پیشے اور ہومیوپیتھی “ تالیف کی جسے بہت پزیرائی ملی ۔ 2005ءسے رائل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج میں بطور لیکچراراپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اورکالج کے مجلہ کے نائب مدیر بھی رہے ہیں۔ مقامی سطح پر منعقد ہونے والے سیمینارز میں فلاسفی اور دیگر موضوعات پر لیکچرز بھی دیتے رہتے ہیں ۔ ہومیوپیتھی میں کمپیوٹر کے استعمال میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور بیشتر ہومیوپیتھک سوفٹ وئیرز ان کے زیر استعمال ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题