باجوڑ ایجنسی میں 8 روزہ پولیو مہم13 فروری سے شروع ہوگی

Published on February 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments

5
باجوڑایجنسی (یوا ین پی) باجوڑایجنسی میں پولیو کے قطرے پلانے اور ٹیکے لگانے کی آٹھ روزہ مہم 13فروری سے شروع ہوگی جو بیس فروری تک جاری رہے گی۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد علی خان نے مہم کا باقاعدہ کا افتتا ح کیا ۔ اس موقع پر ایجنسی سرجن ڈاکٹر عبدالحق ، بین الاقوامی ادارہ صحت کے نمائندوں ، محکمہ صحت باجوڑ کے اہلکاروں ،باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ خان اور دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر عبدالحق نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں پولیو کے قطرے اور ٹیکے دئیے جائینگے ۔ تمام ٹیموں اور سپروائزر کو ٹریننگ دی گئی ہے ۔سارے باجوڑ کیلئے ٹیموں کو تیار کیاگیاہے جوکہ ہر گاؤں میں حجروں میں بیٹھ کر بچوں کو ٹیکے دینگے ۔ اس مہم میں 4ماہ سے 23ماہ تک کے بچو ں کو ویکسین دئیے جائینگے ۔ اس سے قبل یہ مہم 28دسمبر 2015ء کو منعقد کیاگیاتھا ۔ ڈاکٹر عبدالحق نے بتایا کہ آئی پی وی کا ایک ٹیکہ بچے کو پولیو بیماری سے مکمل تحفظ فراہم کرتاہے ۔ اس کے علاوہ اگر اس میں بوسٹر ڈوز دیاجائے تو تحفظ یقینی ہوجاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹل 72460بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے جس کیلئے 315ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme