ڈپٹی کمشنر کا بوریوالہ ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ

Published on February 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

11
وہاڑی(یوا ین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مخلوق خدا کی خدمت کے جذبہ سے کام کریں اور مادیت پرستی کے خول سے باہر نکلیں اللہ تعالی نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں ہے دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹ رکھی ہیں یہ بات انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا کے اچانک معائنہ کے دوران کہی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد اکرم بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ تر غریب افراد علاج کے لیے رجوع کرتے ہیں معمولی استطاعت رکھنے والے افراد پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں سرکاری ہسپتال میں آنے والے غریب ہماری توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں پائی جانے والی قباحتوں کو دور کرنے اور انہیں ہر خاص و عام کے لیے مفید بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ہسپتالوں میں عالمی معیار کی حامل سہولیات کی دستیابی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور ہسپتال کی صفائی چیک کی مفت ادویات کی فراہمی بارے مریضوں اور ان کے لواحقین سے معلومات حال کیں اور ہسپتال کے معاملات میں بہتری پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题