وزیراعظم نواز شریف کی جنوبی وزیرستان دھماکے کی مذمت،شہداءکے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

Published on February 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

nawaz

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم میاں نواز شریف نے جنوبی وزیرستان دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملن میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز اہلکاروں کے بارے میں اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہداءکی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی،شہداءنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے سب سے قیمتی چیز کا نذرانہ دیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ اللہ کی مدد سے پاکستا ن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتیں گے اور انکی باقیات کو ختم کردیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی بہادر افواج کی مرہون منت ہے۔یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں سرنگ کے دھماکہ میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes