کوئٹہ: موجودہ سروے میں ملک کے ہر کونے کا سروے کیا جائے گا:ماروی میمن

Published on February 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

5
کوئٹہ: (یو این پی)  وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے پیر کو کوئٹہ میں اراکین بلوچستان اسمبلی کو قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر)اپڈیٹ کیلئے کرائے جانے والے نئے سروے پر بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران، چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ موجودہ سروے میں ملک کے ہر کونے کا سروے کیا جائے گا۔ سابقہ حکومت کی جانب سے 2010-11میں کرائے جانے والے سروے میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ جیسا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو انکا جائز حق فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے ، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری سروے ٹیمیں بلوچستان کے ہر گھرانے کا دورہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سروے کے ابتدائی مرحلے میں قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد اور کچھ کا سروے کیا جارہا ہے جبکہ باقی اضلاع میں ملک گیر سروے کے دوران سروے کیا جائے گا جس کا آغاز ستمبر 2017سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes