پنجاب حکومت مستحق مسیحی افراد کی بحالی اور ان کی مدد کو یقینی بنا رہی ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on February 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

dc

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت مستحق مسیحی افراد کی بحالی اور ان کی مدد کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ ان افراد کی محرومیوں کا بھی ازلہ ہو سکے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں مستحق مسیحی افراد کو اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ کے ہمراہ امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مسیحی راہنماء ماسٹر ریاض مسیح بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ مسیحی بھی محب وطن سچے پاکستانی ہیں اور ملک کے لیے ان کی خدمات ہمارا سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر فراہم کیا جانے والا امدادی پیکج ناگزیر وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تاہم مستحق افراد کی مالی معاونت کی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت نے مالی امداد کے چیک فراہم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں کل77مسیحی افراد کو مالی امداد دی جا رہی ہے اور پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے چیک دیئے جا رہے ہیں ضلع کی تینوں تحصیلوں کو مسیحی آبادی کے تناسب سے نمائندگی دی گئی ہے وہاڑی میں 27افراد جبکہ میلسی میں20اور بوریوالا میں30افراد کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme