پی ایس ایل، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 9 رنز سے ہرا دیا

Published on February 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

18

شارجہ (یو این پی) پشاور زلمی اور کراچی کنگز شارجہ میں مدمقابل ہوئے۔ ڈیرن سمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کی۔ کراچی کنگز کے اوپنر بابر اعظم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان کمار سنگاکارا نے 28 رنز بنائے۔ کرس گیل پھر اپنا جادو جگانے میں ناکام رہے اور 11 رنز پر چلتے بنے۔ روی بوپارہ کی اننگز کا خاتمہ 30 رنز پر ہوا۔ شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ باری لی۔ ان کی اننگز میں تین چھکے بھی شامل تھے۔ کراچی کنگز نے 4 وکٹیں گنوا کر 174 رنز سکور بورڈ پر سجائے۔ آف سپنر افتخار احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں پشاور زلمی کے کامران اکمل 16رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ تمیم اقبال کا سفر 14 رنز پر تمام ہو گیا جبکہ افتخار احمد ایک رن ہی بنا سکے۔ ایان مورگن صرف 3 رنز بنا پائے۔ صہیب مقصود کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی۔ کپتان ڈیرن سیمی 34 رنزبنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاہد آفریدی نے 28 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس میں پانچ چھکے بھی شامل تھے۔ پشاوز زلمی 174رنز کے تعاقب میں 165پر آؤٹ ہو گئی۔ کراچی کنگز کے سہیل خان اور عثمان خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题