وزیر اعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

Published on February 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

2
کراچی(یو این پی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کے درمیان ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر کی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور بالخصوص کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ ملاقات میں صوبے بھر میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور منشیات مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes