حج کے معاملات پر ایران اور سعودی عرب کے وفود کے مذاکرات

Published on February 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

2
جدہ(یوا ین پی)ایران کے ادارہ حج و زیارت کے وفد اور سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے وفد کے درمیان جدہ میں مذاکرات کا پہلا دور انجام پایا۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ان مذاکرات میں، جو جدہ میں وزارت حج کی عمارت میں اور سعودی وزیرحج کے ذریعے ایرانی وفد کا سرکاری طور پر استقبال کئے جانے کے بعد انجام پائے، دونوں فریقوں نے اپنے اپنے نظریات اور موقف بیان کئے۔ ان مذاکرات میں ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سرپرست حمید محمدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اور مطالبات بیان، اور ایرانی عازمین حج کے جائز حقوق پر زور دیتے ہوئے کہ جن کی فہرست سعودی حکام کو پہلے ہی دی جا چکی ہے، اس سلسلے میں ایران کے نقطہ ہائے نظر کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا۔ سعودی عرب کے وزیرحج محمد صالح بنتن نے بھی آئندہ حج کے لئے اپنی حکومت کے پروگراموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ حج میں ایرانی عازمین حج بھی شریک ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme