سشمیتا سین کو رواں سال بڑے پردے پر واپسی کی امید

Published on February 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

11
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے رواں سال بڑے پردے پر واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے واپسی کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بڑی اسکرین پر واپسی کے حوالے سے میں بہت عرصے سے کہہ رہی ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ بڑی اسکرین پر ایسی انٹری دوں کہ اسے دیکھ کر مداح نا صرف خوش اور محظوظ ہوں بلکہ یہ بھی کہیں کہ سشمیتا سین کی واپسی بے مثال ہے اور ہم انہیں بہت پسند کرتے ہیں، سب تیار رہیں کیونکہ یہ سب اسی سال بھی ہو سکتا ہے۔ سشمیتا سے جب رواں سال فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں مس یونیورس کے مقابلے میں بطور جج کے فرائض انجام دینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ تجربہ بہترین رہا جس نے مجھے وہ وقت یاد دلا دیا جب میں مس یونیورس بنی تھی۔ انہیں مس یونیورس کے مقابلے میں بطور بھارتی جج شرکت کرنے پر بھی بہت فخر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes