لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت6افراد زخمی ہو گئے

Published on February 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 740)      No Comments

14
سیالکوٹ ( یو این پی) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت6افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ محلہ غوث پورہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر عبدالرحمن، عثمان اور2کس نامعلوم افراد نے نسیم اختر کے گھر گھس آئے اور سریئے اور بٹ مار کر اسکی بیٹیوں انعم اور لائبہ کو زخمی کردیا، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ اڈہ سمبڑیال میں نبیل عقیل سمیت3افراد نے عابدہ بی بی کے خاوند علی احمد کو تشد د کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ موتر کے علاقہ سہل میں آصغر، وارث، یوسف نے شہناز بی بی کے بیٹے زاہد کو ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ مندرانوالہ مقدمہ بازی کی رنجش پر عظیم ، شاہد ،صفیان وغیرہ13کس افراد نے یاسرمسیح اور اسکے بھائی راشد مسیح کو ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم پسرور چوہدری مقصود احمد سلہریا مسلم لیگ (ن) میں شامل
مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے میاں محمد نوا زشریف کی صاجنرادی مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر ہدایت اللہ نے اہم کردار ادا کیا
سیالکوٹ ( یو این پی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم پسرور چوہدری مقصود احمد سلہریا مسلم لیگ (ن) میں شامل ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) ضلع سیالکوٹ کے سابق صدر اور سابق تحصیل ناظم پسرور نے ہفتہ کے روز وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مقصود سلہریا کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے میاں محمد نوا زشریف کی صاجنرادی مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر ہدایت اللہ نے اہم کردار ادا کیا ۔یو این پی کے مطابق انہوں نے چوہدری مقصود سلہریااور ان کے بڑے بھائی چوہدری محمد اسلام سلہریا کی ملاقات لاہور میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے کروائی تھی۔ جس کے بعد پارٹی قائدین نے انہیں گرین سگنل دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کیلئے کہا تھا ۔تاہم چوہدری محمد اسلام اور چوہدری مقصود احمد سلہریا نے اسی سلسلہ کو جوڑتے ہوئے خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ۔تاہم چوہدری مقصود احمد سلہریا کے بھانجے سابق صوبائی وزیر تنویر اسلام نے رابطہ پر بتایا کہ خواجہ محمد آصف اور ان کے والد چوہدری محمد اسلام ابو ظہبی کے بینک میں ایک ساتھ کام کرتے رہے ہیں چونکہ خواجہ محمد آصف کے بھانجے کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا اور دونوں تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے بھی چوہدری مقصود احمد سلہریا کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں اور انہوں نے بھی چوہدری مقصود سلہریا خاندان کو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق سلہریا خاندان کے مسلم لیگ میں شامل ہونے پر پسرور کی دو صوبائی نشستوں میں امیدواروں کی تبدیلی کا قوی امکان ہے۔ اور دونوں چچا بھتیجا مقصود احمد سلہریااورچوہدری تنویر اسلام کو صوبائی نشستوں پر امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کا مال وز لوٹ کر فرار
سیالکوٹ ( یو این پی)ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کا مال وز لوٹ کر فرار ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے گاؤں تیسیاں کے رہائشی محمد بوٹا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے درواز ہ کھٹکایا درواز ہ کھولنے پر تین ملزمان نے اسے اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11تولے طلائی زیورات اور 25ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور بازار میں چار ڈاکو البرکت سٹور میں داخل ہوگئے او راس کے مالک قدیر کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹر مرتضیٰ چیمہ کے مطابق واردات مشکو ک ہے قدیر نے گوجرانوالہ میں کسی کے پیسہ دینے تھے جس پر ڈرامہ رچایا۔

لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت6افراد زخمی ہو گئے
سیالکوٹ ( یو این پی) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت6افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ محلہ غوث پورہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر عبدالرحمن، عثمان اور2کس نامعلوم افراد نے نسیم اختر کے گھر گھس آئے اور سریئے اور بٹ مار کر اسکی بیٹیوں انعم اور لائبہ کو زخمی کردیا، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ اڈہ سمبڑیال میں نبیل عقیل سمیت3افراد نے عابدہ بی بی کے خاوند علی احمد کو تشد د کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ موتر کے علاقہ سہل میں آصغر، وارث، یوسف نے شہناز بی بی کے بیٹے زاہد کو ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ مندرانوالہ مقدمہ بازی کی رنجش پر عظیم ، شاہد ،صفیان وغیرہ13کس افراد نے یاسرمسیح اور اسکے بھائی راشد مسیح کو ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题