بوریوالا،پنجاب حکومت نے اراضی سنٹر عوام کی سہولت کے لیے قائم کئے ہیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی

Published on March 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

بوریوالا(یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اراضی سنٹر عوام کی سہولت کے لیے قائم کئے ہیں ان سنٹرز پر آنے والے سائلین کو نقول و فردات ملکیت فراہم کرنے کے لیے سائل کی درخواست سے نقل یا فرد کے اجراء تک کا وقت بھی مانیٹر کیانجاتا ہے اور بلاوجہ کی تاخیر پر باز پرس بھی کی جاتی ہے یہ بات انہوں نے اراضی سنٹر بوریوالاکا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اراضی سنٹر پر موجود سائلوں سے درپیش مشکلات بارے دریافت کیا اور سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ وہ سائلوں کی شکایات کے جلد ازالہ کے لیے اقدامات کریں ڈپٹی کمشنر نے اراضی سنٹر پر کسانوں کی رجسٹریشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور زرعی قرصوں کے حصول کے لیے انتقالات کی شرح کا جائزہ لیا انہوں نے سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ و ہ ضعیف افراد اور خواتین کے کام ترجیحی بنیاد پر کرائیں اور ان کے بیٹھنے کا معقول انتظام کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy