وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم 6 مارچ سے شروع ہو گی

Published on March 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 679)      No Comments

1
اسلام آباد(یوا ین پی) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، سی ڈی اے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم 6 مارچ سے شروع ہو گی جس میں مجموعی طور پر5 سال سے کم عمر 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے،اس مقصد کیلئے 1118 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے ’’یوا ین پی‘‘ کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 27 سے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم اس دوران اہم نوعیت کی دو تقریبات کے انعقاد کے پیش نظر مہم کی تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور 6 مارچ سے 9 مارچ کو اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پولیو ٹیموں کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ یونی ویژن نیوزنے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں تقریباً ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائے گی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے 477 ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جن میں 422 موبائل، 32 فکسڈ اور 18 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیر انتظام سی ڈی اے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ نے ایک لاکھ 48 ہزار 92 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کیلئے 641 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں میں 481 موبائل ٹیمیں، 57 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 102 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں جو مقررہ ہدف کو 100 فیصد مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes