مسلم لیگی حکومت خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے ؛ ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ

Published on March 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

2
ہماری حکومت عورت کو باوقار بنا دیا بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کی عورت اپنے حقوق سے ناواقف ہے
سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال)مسلم لیگی ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگی حکومت خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے ہماری حکومت عورت کو باوقار بنا دیا بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کی عورت اپنے حقوق سے ناواقف ہے شریعت نے جو حقوق دیئے ہیں اور ملکی قوانین کے تحت جو حقوق حاصل ہیں خواتین ان سے نابلد ہیں خواتین کو ان کے حقوق کا شعور دینے کے لیے بھر پور تشہیری مہم چلائی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ گھریلو اوردیہی خواتین کے لیے گھر گھر جا کر ان کے حقو ق سے آگاہی دینے کے انتظامات بھی ہماری حکومت کررہی ہے یوم خواتین کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین باصلاحیت ہیں اور ہر شعبے میں اپنا نام بنا رہی ہیں سیاست یا کھیل کا میدان ہو یا سائنس وٹیکنالوجی ، میڈیکل کی مشکل تعلیم ہو یا تحقیق ، خواتین مسلح افواج میں شامل ہو کر فوجی جوانوں کی طرح اپنی ہمت وحوصلے کا لوہا منوارہی ہیں صحافی خواتین بھی دشوار گزار علاقوں میں ہرخطرے کو پس پشت ڈال کر اپنے فرائض سرانجام دیتی ہیں ،شبینہ زکریا بٹ کا مزید کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں جس میں 30 ملین کی خطیر رقم سے 75 ڈے کیئر سنٹر کا قیام خواتین کی وراثت یقینی بنانے کے لیے قانون سازی ، سرکار اداروں کی پالیسی سازی میں خواتین کی 33 فی صد تک نمائندگی ، سرکار ی ملازمتوں میں خواتین کا 15فیصد کوٹہ خواتین کے تحفظ کے لیے 18 نئے اداروں کا قیام ، 36اضلاع میں خواتین کو اڑھائی لاکھ سے زائد مال مویشیوں کی تقسیم ہے۔

سلنڈر دھماکہ کا مقدمہ2 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا
سیالکوٹ (یو این پی) سلنڈر دھماکہ کا مقدمہ2 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ موترہ کے علاقہ اڈہ موترہ میں دوکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کا مقدمہ دوکاندار اصغر اور عدنان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes