سیالکوٹ اور گردونواح میں بارش کی وجہ سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا

Published on March 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

7
پانی گلیوں اور محلوں میں کھڑا ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
سیالکوٹ(یوا ین پی)سیالکوٹ اور گردونواح میں رات کو گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کی وجہ سے موسم دوبارہ سرد ہوگیااور پانی گلیوں اور محلوں میں کھڑا ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بارش کا سلسلہ شام کے بعد شروع ہوا تھا جوکہ وقفہ وقفہ سے سیالکوٹ ، ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کے علاقوں میں جاری رہا اور پانی گٹروں ونالیوں سے باہر نکل کر سڑکوں وگلیوں میں کھڑا ہونے سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا رہا ، میونسپل کارپوریشن کا عملہ نکاسی آب کانظام ٹھیک کرنے کیلئے کام کرتا رہا ۔

پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا
سیالکوٹ (یوا ین پی)تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے گوندل میں چھاپہ مارکر بیس سال سے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق افغانی شہری طالب حسین اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ بیس سال سے سیالکوٹ میں بغیر ویزے کے غیر قانونی طور پر مقیم تھا جسے گزشتہ روز پولیس نے گوندل قصبہ میں چیکنگ کے دوران گرفتار کرلیااوراس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy