سعودی شہری نے چہرے کے گرد کیا خطرناک چیز جمع کر لی ؟ دیکھنے والے سب حیران رہ گئے

Published on March 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

13
ریاض (یواین پی) سعودی شہری نے اپنے چہرے کے اردگرد20ہزار شہد کی مکھیاں جمع کرکے سب کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے جازان سے تعلق رکھنے والے شہری زہیر فطانی نے شہد کی ملکہ مکھی کو قابو میں کر کے اپنے جسم پر رکھ دیا جس کے بعد چند ہی منٹوں میں اس پر شہد کی مکھیوں کا جم غفیر جمع ہو گیا اور فطانی کو متعدد زاویوں سے تصاویر بنوانے کا موقع ہاتھ آ گیا۔فطانی کے مطابق شہد کی مکھیاں انفیکشن کے خلاف مدافعت رکھتی ہیں اور ان کا ڈنگ زیادہ اثر نہیں کرتا ہے۔ فطانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ذہن میں ایک خیال ہے جس کے ذریعے وہ گینز بک آف ریکارڈز میں داخل ہو سکتا ہے تاہم وہ ابھی اس کا انکشاف نہیں کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کے عمل درامد سے قبل اس منصوبے کا خیال چوری نہ ہو جائے۔زہیر فطانی 30 برسوں سے شہد کی مکھیاں پال رہا ہے۔ اس شوق کی ابتدا کرتے ہوئے اس نے 3 چھتے خرید کر اپنے ایک دوست کے پاس رکھوا دیے۔اس کے بعد اس شہد کی مکھیاں پالنے کے موضوع پر معلومات کا مطالعہ کیا اور پھر اپنا ذاتی فارم قائم کر کے اس منصوبے کی وسعت دی۔فطانی نے بتایا کہ اس کے پاس جازان میں 1200 مختلف چھتوں پر مشتمل ایک موبائل فارم ہے۔ فطانی کے مطابق شہد کی مکھیاں جن پھولوں سے غذا حاصل کرتی ہیں وہ مخصوص سیزن کے دوران ہوتے ہیں اور کسی ایک سیزن میں ان کا کِھلنا ممکن نہیں۔فطانی کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھی کی اوسط عمر 6 ماہ ہوتی ہے جب کہ ملکہ مکھی اپنی شاہی خوراک کے سہارے 6 برس یا اس سے زیادہ زندہ رہتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog