بغیرٹکٹ سفرکرنے والے مسافروں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کی ہدایت

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

6
ریلوے حکام نے کریک ڈاؤن کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جواچانک ٹرینوں پرچھاپے ماریں گی
بوریوالہ(یوا ین پی) بغیرٹکٹ سفرکرنے والے مسافروں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کی ہدایت۔یو این پی کے مطابق محکمہ ریلوے نے مسافرٹرینوں کوبروقت روانہ کرنے اورمطلوبہ سٹیشنوں پربروقت پہنچ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام ریلوے پولیس ایس پیزکوپابندکیاگیاہے کہ وہ بغیرٹکٹ سفرکرنے والے مسافروں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ کریں اگرکسی ٹرین میں بغیر ٹکٹ تین سے پانچ مسافرپکڑے گئے تواس کی ذمہ داری متعلقہ ایس ٹی پرہوگی ریلوے حکام نے کریک ڈاؤن کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جواچانک ٹرینوں پرچھاپے ماریں گی یہ ٹیمیں ٹرینوں کی تاخیربارے ہفتہ واررپورٹس بھی وزارت ریلوے کوبھجوائیں گی اس سلسلہ میں بوریوالہ سمیت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزحکام کواحکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes