پی پی پی نے جلسےکےلیےپی ایس ایل فائنل جیسی سیکورٹی مانگ لی

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

1
لاہور(یوا ین پی) پیپلز پارٹی نے ملتان میں جلسےکےلئے پی ایس ایل فائنل جیسی سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔بلاول ہا ؤس لاہور کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظورکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو سیکیورٹی دی جاسکتی ہےتو ملتان میں پیپلزپارٹی کوکیوں نہیں؟انھوں نے کہاکہ ہم نے بھی تو ٹھٹھہ میں وزیراعظم کو سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت دو سال اس لئے رکھی گئی تھی کہ کارکردگی دیکھ کر توسیع کی جائے۔ انہیں بناتے وقت اے پی سی بلائی گئی، اب کیوں نہیں ایسا ہورہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog