راہ حق کاسالک جتنی محبت سے بیعت کرتاہے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اسے اتناہی زیادہ نوازتے ہیں۔ لاثانی سرکار

Published on March 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارمحفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وارث الانبیاء مومن مقرب فقیر کی نسبت اختیار کرنے سے گناہ نیکیوں میں بدل دئیے جاتے ہیں،نسبت اختیار کرنیوالے کی محبت پر انحصارکرتاہے ،وہ جتنی محبت سے نسبت (بیعت )کرتاہے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اسے اتناہی زیادہ نوازتے ہیں، کیونکہ محبت ایک ایسا نورہے جو ہر قسم کے گناہوں کومٹادیتی ہے ۔مومن مقربین کی سنگت اختیار کرتے ہی انسان گناہوں سے پاک ہوجاتاہے اوراس کی کی ایک نئی روحانی زندگی شروع ہوجاتی ہے یعنی اصل زندگی جس میں انسان کو حق اورباطل کی پہچان،اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند اورناپسند کیساتھ اطاعت وفرمانبرداری کاپتہ چلتاہے کیونکہ اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ محبوب اورحبیب ہستیاں اپنے ساتھ وابستہ ہونیوالے خوش نصیبوں کوچلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے ہر سانس کے اللہ کاذکر،صوم وصلوٰۃ کیساتھ دردوسلام کی پابندی،جھوٹ،بہتان،رزق حرام اوراللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ہستیوں کی گستاخی سے بچنے کی تعلیم وتربیت کرتی ہیں،اسی بناپریہ لوگ معاشرے کے بہترین فردبن کردنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔یہی وہ راستہ ہے جسے صراط مستقیم کہاگیا ہے اورہرمسلمان نماز پنجگانہ میں اللہ تعالیٰ سے مانگ رہاہے کہ ’’یا اللہ ہمیں صراط مستقیم عطا فرمااورہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلاجن پر تیرے انعامات ہوئے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید فرمایا کہ جوہستیاں وارث الانبیاء ہیں اورجس دورمیں بھی ہوئی ہیں ان کی پیروی درحقیقت اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی پیروی ہوتی ہے ،ان کی تعلیمات ،فرمودات اورروحانی نکات بھولے بھٹکے ہوؤں کوکامل مرشد کاکام دیتے ہیں ،شیطانی اورنفسانی شرانگیزیوں سے بچاکر اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس تک پہنچنے کابہترین وسیلہ ہوتے ہیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    mashallah…….bayshak





Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes