دہی کا استعمال ڈپریشن دور میں کرنے میں معاون ہے؛ماہرین صحت

Published on March 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 830)      No Comments

3
دہی میں موجود پروبایوٹکس جن مفید بیکٹیریا میں اضافہ کرتے ہیں وہ ذہنی تناؤ، الجھن اور ڈپریشن کو دور کرسکتے ہیں
اسلام آباد(یو این پی)امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کا استعمال ڈپریشن دور میں کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تازہ دہی میں موجود بیکٹیریا ’’لیکٹوبیکیلس‘‘ نہ صرف ہاضمے کے لیے ضروری ہوتے ہیں بلکہ جب وہ ڈپریشن دور میں کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کی دوائیں مہنگی اور سائیڈ افیکٹس سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دہی میں موجود خردنامیوں کو استعمال کرکے اس مرض کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی عادات بدل کر ہم جادوئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں، جسم میں بیکٹیریا کا توازن سے صحت کو بہتر بناسکتا ہے۔دہی میں موجود پروبایوٹکس جن مفید بیکٹیریا میں اضافہ کرتے ہیں وہ ذہنی تناؤ، الجھن اور ڈپریشن کو دور کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes