عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں:شہبازشریف

Published on March 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

Shbaz Shrifلاہور (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی وسائل امانت سمجھ کر دیانت داری کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کر رہی ہے اور وسائل کا درست، بروقت اورشفاف استعمال یقینی بنا کر غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔گیس کی بنیاد پر پنجاب میں لگنے والے بجلی کے 3 کارخانوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے حقیقی معنوں میں 112 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ ہمارے فلاح عامہ کے منصوبے وسائل عوام پر خرچ کرنے کی شاندار مثالیں ہیں۔ پنجاب حکومت پاکستان کی سب سے زیادہ شفاف صوبائی حکومت ہے جس نے عوام کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں اور ہماری حکومت نے ہر منصوبے میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا جامع نظام متعارف کرایا ہے جس سے ترقیاتی منصوبوں پر وسائل کے درست اوربروقت استعمال میں بے پناہ مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے قومی وسائل عوام پر خرچ کرنے کی اعلیٰ مثال ہے۔لاہور، راولپنڈی۔اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بسوں سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں اور انہیں بین الاقوامی معیار کی سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔ میٹرو بس پراجیکٹس فلاح عامہ کے شاہکار منصوبے ہیں۔ میٹرو بس سروس کے ذریعے لوگوں کو باکفایت اور برق رفتار سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا تاریخی اقدام ہے۔ دیہی اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد شہری اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجائے گا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے جدید نظام سے سماجی و معاشی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور لوگوں کو پٹوار کلچر سے نجات ملی ہے اور انہیں اراضی کی فرد ملکیت نہایت کم وقت میں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام تحصیلوں میں جدید نظام کے تحت قائم خدمت سنٹرز عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کو درپیش مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ مجرمانہ چشم پوشی کرکے عوامی مسائل میں مزید اضافہ کیا۔اسی طرح دھرنا گروپ نے بھی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور باشعور عوام کی تائید و حمایت سے دھرنا گروپ کی ہرسازش ناکام رہی اور پاکستان آگے کی جانب بڑھتا رہا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور 2018 کے عام انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes