ججز نظر بندی کیس ، مشرف نے وزارت دفاع کے ذریعے سکیورٹی مانگ لی

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

2
وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی سکیورٹی پر اعتماد نہیں ، وہ تو خود اپنی حفاظت نہیں کرسکتی :اختر شاہ ایڈووکیٹ
اسلام آباد(یو این پی)سابق صدر پرویز مشرف نے ججز نظربندی کیس میں بھی وزارت دفاع کے ذریعے سیکورٹی مانگ لی ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کی جانب سے اختر شاہ ایڈووکیٹ نے ایک درخواست جمع کرادی جس میں استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کو وزارت دفاع کے ذریعے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ پہلے ہی پرویز مشرف کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا چکی ہے ۔ پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت داخلہ کی فراہم کردہ سیکیورٹی پر اعتماد نہیں وہ تو اپنی سیکورٹی نہیں کرسکتی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف پہلے پاکستان آجائیں تو پھر انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题