کراچی کے علاقے ناظم آباد میں 2 غیر قانونی شادی ہالز مسمارکردیے گئے

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

5
دونوں شادی ہالز پارک کی زمین پر تعمیر کئے گئے تھے، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،کے ڈی اے حکام
کراچی(یوا ین پی)ناظم آباد میں کئی سال سے غیر قانونی طور پر پارک کی زمین پر بنائے گئے 2 شادی ہالز مسمار کردیے گئے۔منگل کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پرمحکمہ انسدادِ تجاوزات نے ناظم آباد بلاک ایچ میں کارروائی کی، کے ڈی اے نے حیدری مارکیٹ کے قریب غیرقانونی شادی ہالز کے خلاف آپریشن کیا اور اس دوران 2 غیر قانونی طورپر قائم شادی ہالز کو مسمار کردیا گیا، کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے ہیوی مشینری کی مدد سے شادی ہالز اور اس میں موجود تعمیرات کو زمین بوس کیا۔کے ڈی اے حکام کے مطابق دونوں شادی ہالز پارک کی زمین پر تعمیر کئے گئے تھے اور اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق دونوں شادی ہالز کراچی کی ایک سیاسی شخصیت کے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy