مردم شماری شروع ہونے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہئے تھا ،سید خورشید احمد شاہ

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

K.S
اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری شروع ہونے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہئیے تھا کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں، وفاق اور صوبوں کو مضبوط اور انہیں برابری کی حیثیت دینا چاہتے ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کو چلانے میں تعاون سب کے سامنے ہے ، اپوزیشن اگر نہ ہو تو پارلیمنٹ کا کورم بھی پورا نہیں ہوتا۔، حکومت کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے یواین پی سے کہا کہ کئی علاقوں میں لوگ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں‘ وہ اپنے علاقوں میں ہی نہیں ہیں مگر مردم شماری شروع ہوگئی ہے، اس حوالے سے فیصلہ اتفاق رائے اور مشاورت سے ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو ماں اور اپنا راہبر سمجھتے ہیں، پارلیمنٹ کو عزت دینا 20 کروڑ عوام کو عزت اور اعتماد دینے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وفاقی اکائیوں کا مجموعہ ہے‘ ہم وفاق اور صوبوں کو مضبوط اور انہیں برابری کی حیثیت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال سے قومی مالیاتی کمیشن کا اجراء نہیں کیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے چار سالوں میں صرف چار اجلاس منعقد ہوئے ہیں حالانکہ آئین کے تحت 90 دن کے اندر اس کا اجلاس ہونا ضروری ہے۔ بعد ازاں شیخ آفتاب احمد کی تقریر کے بعد نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میں نے وفاق پاکستان‘ وزیراعظم پارلیمنٹ ‘ گیس کی منصفانہ تقسیم جیسے نکات پر بات کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes