ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز اہم ہے،کوشش ہوگی غلطیاں نہ دہرائیں،سرفراز احمد

Published on March 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments


لاہور(یو این پی)پاکستان ون ڈے اور ٹی20کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز اہم ہے،کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ دہرائیں۔شرجیل کی غیر موجودگی سے فرق پڑے گا،ایسا کھلاڑی نکل جائے تو ٹیم کا کمبی نیشن خراب ہوجاتا ہے۔امید ہے کہ بالرز ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز میں اہم کارکردگی دکھائیں گے۔سب کھلاڑی مجھے سپورٹ کررہے ہیں مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ہمارا فوکس کسی ایک شعبے پر نہیں ۔بالنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ تینوں پربھرپور توانائی لگائیں گے۔کامران اکمل اوراحمد شہزاد اپنی واپسی سے ٹیم کو کامیاب بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار قومی کپتان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز بہت اہم ہے،بہترین ٹیم تشکیل دی گئی ہے کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ دہرائیں ،ٹیم میں شامل نئے لڑکوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،تمام نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کررہے ہیں،امید ہے بالرز ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز میں اہم کارکردگی دکھائیں گے۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، قومی ٹیم کی قیادت اعزاز کی بات ہے،سب کھلاڑی مجھے سپورٹ کررہے ہیں اور مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ون ڈے کپتان نے کہا کہ کامران اکمل کے آنے سے دبا ؤنہیں،اچھی کارکردگی سے ٹیم میں شامل ہوئے،کوشش کریں گے کہ کامران اکمل کو ٹاپ آرڈر پر استعمال کریں اور امید ہے کہ کامران اکمل اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے،کوچنگ سٹاف نے فیلڈنگ اور فٹنس پر بہت کام کیا،ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈکپ میں شرکت یقینی بنائیں گے۔شرجیل خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا لیکن اچھے متبادل کھلاڑی ملے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حفیظ اورشعیب ملک جیسے سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم کے لیے اہم ہے ۔ امید ہے بولرز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اہم کرداراداکریں گے،جو کھلاڑی فارم میں ہیں ان کی صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کوٹیم سے باہر نہیں کیا گیا ان کے فٹنس کے مسائل ہیں۔شرجیل خان ٹیم میں سیٹ ہوگئے تھے،ان کے نہ ہونے سے کمبی نیشن متاثرہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس کسی ایک شعبے پر نہیں ۔بالنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ تینوں پربھرپور توانائی لگائیں گے۔کھلاڑی ڈومیسٹک کی طرح انٹرنیشنل میچوں میں بھی پرفارم کریں۔کامران اکمل اوراحمد شہزاد اپنی واپسی سے ٹیم کو کامیاب بنائیں گے۔ ویسٹ انڈیز سے جیت کر براہ راست ورلڈ کپ کھیلنا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ محمدعامر اور وہاب ریاض سے کافی امیدیں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes