قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیز 5سالہ بیٹے کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق، شوہر زخمی

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

لاہو ر(یوا ین پی)قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیربیٹے کے ہمراہ بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور شوہر شدید زخمی ہو گیا ۔حادثہ کے بعد میاں بیوی اور ان کی بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگرماں بیٹا جانبر نہ ہو سکے۔ شوہر کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔یوا ین پی کے مطابق ایتھلیٹ نادیہ نذیر اپنے شوہر اور 5 سالہ بیٹے کے ہمراہ بہاولنگرسے لاہور آرہی تھیں کہ انکی کار بے قابو ہو کر ٹرالی کے نیچے جا گھسی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور انکا 5سالہ بیٹا خذیقہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ماں بیٹا جانبر نہ ہو سکے ۔حادثہ کا شکار نادیہ نذیر کے شوہر کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ساہیوال کی رہائشی نادیہ نذیر اسلامک گیمر کے تربیتی کیمپ میں شامل تھیں ۔وہ 400میٹر ہرڈلز چمپئن بھی تھیں جبکہ اسلامی اور سیف گیمز میں بھی پاکستانی کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔واپڈا سے تعلق رکھنے والی وہ نیشنل ایتھلیٹس کی تیاری کر رہی تھیں۔انہیں 2010میں واپڈا کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تیز ترین ایتھلیٹ کے اعزازاور بینظیر بھٹو شہید ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔2011 میں نادیہ کی شادی بہاول نگر میں ہوئی، لیکن شادی کے بعد بھی انہوں نے اپنے اس شوق کو ماند نہیں پڑنے دیا۔شادی کے بعد 2013 میں انہوں نے قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی، جہاں 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور فٹبال میں بیسٹ گولر قرار پائیں۔نادیہ کو 4 مرتبہ قومی چیمپئن رہنے کا اعزاز حاصل ہوا، انھوں نے بین الاقوامی چار سو میٹر دوڑ میں 5 دفعہ کانسی کا میڈل بھی جیتا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme