صدر مملکت نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے

Published on March 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments


قانون کے تحت حکومت ہندو آبادی والے علاقوں میں شادی رجسٹرار تعینات کرے گی
اسلام آباد (یو این پی )صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہندو میرج بل 2017 ء کی منظوری دیدی ہے ۔صدر کے دستخط کے بعد بل کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے اور یہ ملک بھر میں نافذ العمل ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ایڈوائس پرہندو میرج بل 2017 ء کی منظوری دی اس بل کا مقصد پاکستان میں مقیم ہندوؤں کی شادی ، خاندان ، ماں ، بچے اور ہندو خاندانوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھی ہے ۔ وہ کسی دوسرے طبقے کی طرح ہی محب وطن ہیں اس لئے یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انہیں مساوی تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy