وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھارت کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

Published on March 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments


سرینگر(یوا ین پی) مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھارت کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی کے پار معاشی سرگرمیوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایل او سی پر مزید راستے کھولے جائیں۔ دلی میں تقریب سے خطاب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت ایل او سی کے پار معاشی سرگرمیوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتا ہے، ہمیں جھڑپوں سے آگے جانا چاہیے، ایل او سی پر مزید راستے کھولے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے پار تعاون سے سیاسی استحکام آئے گا، جموں سیالکوٹ کا تاریخی روٹ بھی کھولا جانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme