قوم جذبہ حب الوطنی سے سرشار؛توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

Published on March 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

کراچی(یوا ین پی) یوم پاکستان  تجدید عہد کا دن ہے۔ آج کے دن قوم جذبہ حب الوطنی سے سرشارہے۔  مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ  صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔یوم پاکستان کا باقاعدہ آغاز مساجد میں اتحاد و یکجہتی اور ملکی سلامتی کی دعائیں مانگ کرکیا گیا۔ اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ملک بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا ئے گئے ہیں ۔اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس جزوی طور پر صبح آٹھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک بند رہے گی۔لاہور کے محفوظ شہید گیریژن کینٹ میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی دے کرکیا۔پشاورمیں یوم پاکستان کے مبارک دن کی ابتدا کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوئی۔مسلح افواج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرما دیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy