پی سی بی کی بنگلہ دیش کو پاکستان میں ٹی20 سیریز کھیلنے کی دعوت

Published on March 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments

3
دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلی حکام اپریل میں حتمی مذاکرات کریں گے
لاہور(یوا ین پی)پاکستان سپر لیگ فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں تیز کردی گئیں۔ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ طور پر بنگلہ دیش کو پاکستان میں ٹی 20سیریز کھیلنے کی دعوت دے دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جولائی میں ہونے والی سیریز کے2ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلنے کی آفر کردی۔اس حوالے سے دونوں بورڈز کے اعلی حکام اپریل میں حتمی مذاکرات کریں گے۔ٹی20 سیریز کے سلسلے میں پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کہاہے کہ 2015 میں پاکستان، بنگلہ دیش سیریز کھیلنے آیا تھا اب جواب میں بی سی بی بھی ٹیم پاکستان بھیجے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جولائی اور اگست میں ہونے والی سیریز کو 2ٹی ٹوئنٹی میچز سے مشروط کردیا ہے ۔پی سی بی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے 2 ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں ہوں اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا مطالبہ تسلیم نے کیا تو بنگلہ دیش میں ہونے والی سیریز بھی نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے دونوں بورڈز کے اعلی عہدیدار آئی سی سی میٹنگ میں ملاقات بھی کریں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题