کشمیری عوام ظلم و تشدد کے بھارتی ایجنڈے سے آگاہ ہیں: آرمی چیف

Published on March 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

Army Chief01
راولپنڈی (یواین پی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے شروع کردہ “ہم سب کا پاکستان” مہم کو کامیاب بنانے اور اپنے پیغامات ریکارڈ کرانے پر عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔دوسری جانب، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر کیل سیکٹر اور شاردہ چیک پوسٹ کا دورہ بھی کیا جہاں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو جی او سی مری میجر جنرل اظہر عباس نے ایل او سی کی صورتحال، بھارتی فورسز کی جانب سے سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں، پاک فوج کے جواب اور خانہ و مردم شماری سے متعلق پاک فوج کے تعاون پر بھی بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog