امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں درجنوں ہلاک اور زخمی

Published on March 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

6
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 78 واقعات ریکارڈ کیے گئے
نیویارک (یو این پی) امریکا بھر میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 68افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ امریکا میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 78 واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں مجموعی طور پر 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ مذکورہ مرکز کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست میسوری، پینسلوانیا اور ارکنساس میں پیش آئے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکا میں فائرنگ کے 13154 واقعات میں3345 افراد ہلاک اور 6353 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 130 افراد کی عمریں 11سال سیکم بتائی جاتی ہیں جبکہ 677 نوجوان بھی مارے گئے ہیں۔امریکہ میں آبادی کے تناسب سے کہیں زیادہ ہتھیار لوگوں کے پاس موجود ہیں جبکہ امریکی کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی بنا پر اب تک ہتھیاروں تک رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme