جرمن ترقی کی راہ پر گامزن

Published on March 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

تحریر۔۔۔ مقصود انجم کمبوہ
یورپین ممالک سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیق میں بہت آگے نکل چکے ہیں گو جاپان اِن سب کو پچھاڑنے کی کوشش میں ہے مگر جرمن یورپ میں سب سے آگے ہے صنعتی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا حصول جرمن کی اوّلین ترجیح ہے بجلی کے میدان میں جرمن کے ادارے عروج پر ہیں توانائی کے متبادل ذرائع حاصل کرنے کی تگ دو میں حکومتی اور پرائیویٹ سطح پر سنجیدہ کوششیں جاری و ساری ہیں شمسی توانائی سے بہت کام لیا جارہا ہے حال ہی میں فضا میں اُڑنے والا طیارہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے اور اس کے نتائج سو فیصد ہیں شمسی توانائی سے پرواز کرنے والا “1 care 2″نامی طیارہ جو اشٹٹگارٹ یونیورسٹی کے شعبہ ہوا بازی کی ملکیت ہے اپنی نوعیت کے لحاظ سے بہت منفرد ہے اس کے پروں کا پھیلاؤ 25میٹر ہے یہ طیارہ 1200کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑ سکتا ہے یہ انجن برقی قوت سے چلتا ہے جسے سورج کی توانائی سے برقی توانائی میں تبدیل کیا جاتا ہے یہ طیارہ دھوپ نہ ہونے کی صورت میں اپنی پوری طرح چارجڈ بیٹریوں کے زور پر زیادہ زیادہ40منٹ تک محو پرواز رہ سکتا ہے لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعہ بہت سی لیبارٹریوں میں کئی ایک مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں بائیو ٹیکنالوجی کے ذریعے گھریلو امور نمٹائے جارہے ہیں بلکہ اس کو صنعتی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے ہوا سے بجلی حاصل کرنے میں جرمنی سائنسدان اور انجینئر کسی سے پیچھے نہیں ہیں شمسی توانائی کے بڑے بڑے منصوبے ترقی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں فنی تعلیم کے فروغ میں جرمن نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں ترقی پذیر ممالک کی ضرورتیں پوری کرنے کی حکمت عملی کو جامعہ پہنایا گیا ہے جرمن سیمنز کمپنی الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں بہت آگے جارہی ہے مرسڈیز کمپنی اپنی ایجادات کو جدت بخش رہی ہے جرمنی کی مشہور کارساز کمپنی مرسڈیز بنیز ایک اچھوتی کار کی تیاری ہوچکی ہے جو موجودہ دور کی جدید ترین کاروں سے بالکل نئی اور منفرد ہے جدید ترین کاروں سے جرمن ترقی کرتا جارہا ہے کار سٹارٹ کرنے کے لئے چابی کی بجائے مقناطیسی کارڈ استعمال ہوتا ہے مستقبل کی اس کار میں نہ کوئی اسٹئیر نگ وہیل ہے اور نہ ہی کوئی پیڈل یا عقبی آئینہ ائیر بس کمپنی کے طیارے بھی جدید ٹیکنالوجی سے تیا ر کئے جارہے ہیں جرمن جنرل ا یجوکیشن اور فنی تعلیم کے میدان میں بھی آگے جارہا ہے توانائی کے شعبے میں ترقی پذیر ممالک سے بھرپور تعاون جاری ہے سمندری تحقیق میں بھی جرمن سب سے آگے ہے پاکستان کے متعدد منصوبوں میں جرمن کا تعاون ایک عرصہ سے جاری ہے فنی تعلیم کے شعبہ میں بہت سی امداددی گئی ہے اور فنی تعلیم کے فروغ کے لئے تکنیکی امداد بھی دی گئی ہے متعدد فنی تعلیمی اداروے جرمن کی شر اکت سے مکمل ہوئے ہیں مرسڈیز کمپنی نے ہائیڈروجن سے چلنے والی دھوئیں سے پاک کاریں تیار کر لیں ہیں ماحولیاتی آلودگی سے پاک پاور پراجیکٹس بھی مکمل کئے گئے ہیں جرمن کی ٹرانس پیڈ ریل کو دیگر ملکوں کی تیز رفتار ٹرینوں پر برتری حاصل ہے ایشیائی ملکوں میں بجلی کے جرمن پلانٹس کی مانگ میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جرمن دنیا میں سب سے زیادہ زرعی اشیاء درآمد کرتا ہے جرمن یورپ کے سپر ائیر بس طیاروں کی تیاری میں مدد کررہا ہے استعمال شدہ پرانی کاروں کا لوہا پگھلا کر نئی کاروں کی تیاری میں مصروف ہے بیرونی ممالک میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی بہت آگے ہے جرمنی کے صنعتی سائینسی تحقیقی ادارے دن رات مصروف ہیں نئی سے نئی تحقیق جرمن سائینسدانوں اور انجینئر زکا خاصہ ہے جرمن خلائی دوربینوں کی جدید ٹیکنالوجی حاصل کرچکا ہے اطلاعات کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں ہورہی ہیں حتیٰ کہ کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں جرمن ادارے سُستی سے کام لیتے ہوں جرمن کے باشندوں نے دوسری عالمی جنگ میں نہ صرف تباہ حالی خریدی بلکہ امن و سکون بھی غارت ہوا اچھے لیڈروں نے قوم و ملک کو امن و سلامتی دے کر مثالی اقدامات اٹھائے آج وہی تباہ حال قوم ایک سپر قوم بن چکی ہے دنیا کی اقتصادی و تجارتی منڈیوں پر حکمرانی کے مزے لے رہی ہے لگتا ہے سارے فرشتے اسی سر زمین پر اُتر آئے ہیں اور ہم سے روٹھ چکے ہیں ہماری قوم ایسی تو نہیں جو یہ سب کچھ کرنے سے عاری ہو سچی حقیقت تو جو ہے کہ بد قسمتی سے ہم اچھے دیانتدار ، محبِ وطن اور دور اندیش لیڈروں سے محروم ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان روزبروز پستی کی طرف جارہا ہے دوسرا یہ کہ ہمارا پڑوسی ہمارا ازلی دشمن ہے اس مکار و عیار دشمن نے ہمارا سکون چھین رکھا ہے اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو یہ ہمیں بھسم کر گیا ہوتا 1971میں وہ مغربی پاکستان پر بھی قبضے کا متمنی تھا مگر وہ اس بات سے خوف زدہ ہوگیا تھا کہ مغربی پاکستان پر قبضہ مہنگا پڑے گا ورنہ آج ہم اس ظالم پڑوسی کے غلام بن کر زندگی بسر کر رہے ہوتے ۔ قارعین سے التجا ہے کہ پانچوں وقت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر گڑ گڑ ا کر دُعا کیا کرو کہ اے میرے پروردگار ہمیں محبِ وطن ، دیانتدار اور دیندار صالح حکمران عطا فرما جو ترقیوں سے یورپ کو بچھاڑ کے رکھ دے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes