عمران خان کا ناکامیوں کا اعتراف

Published on March 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments


اسلام آباد : (یو این پی)  عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ناکامیوں کا اعتراف کرلیا، کہتے ہیں صوبے میں احتساب کا نظام کامیاب نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی ایز بنی گالا میں دھرنا دینے پہنچے تو کپتان خود منانے آگئے اور یقین دلایا کہ آئندہ نااہل لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔خیبر پختونخوا سے کرک والے دھرنا دینے بنی گالا پہنچ گئے، احتجاج پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کیخلاف تھا، کھلاڑیوں کو منانے کیلئے کپتان خود پہنچے، اور کے پی میں احتساب کا مؤثر نظام لانے میں ناکامی کا اعتراف بھی کیا، خان صاحب نے آئندہ نااہل لوگوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔کپتان نے منالیا تو پھر ناراض کھلاڑیوں نے اپنے لیڈر کے ساتھ خوب تصویریں بھی بنوائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog