گوجرانوالہ(یو این پی)گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر ساس اور نند نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔ خاتون کا پچاس فیصد جسم جھلس گیا ہے۔صدر پولیس کے مطابق گزشتہ روز باسی والا کی رہائشی خاتون کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی، گھر میں ساس بہو کے جھگڑے معمول تھے۔ گزشتہ روز مبینہ طور پر ساس اور نند نے مل کر خاتون پر پیٹرول چھڑکا اور اسے آگ لگا دی۔خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا پچاس فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے علاج کے لئے لاہور کے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث خواتین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔