شہباز شریف ٹی ایم اے سٹی بہاولپور میں کروڑوں روپے کی مالی کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتے غلام رسول خان

Published on December 17, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

\"4\"
بہاولپور ( کرائم رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ٹی ایم اے سٹی بہاولپور میں کروڑوں روپے کی مالی کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتے پنجاب میں تمام کرپٹ افسران کرپشن کے مال سے با اثر حکومتی پارٹی کے کرتا دھرتاؤں سمیت ارکان اسمبلی وزراء مشیروں کے درباروں پر ’’ چڑھاوے ‘‘ چڑھاتے ہیں کرپشن کا عفریت عوام کی خوشیاں نگل رہا ہے لیکن حکمران جو خود کرپشن کی پیداوار ہیں آٹے میں نمک کے برابر بھی کرپشن کے خاتمے کیلئے مخلص نظر نہیں آتے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خود تو کرپشن کی پیداوار ہیں لیکن ان کی ٹیم نہلے پہ دہلا ہے اگر صرف بہالپور ڈویژن سمیت چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرپشن پر نوٹس لے لیا جائے تو اربوں روپے کی ریکوری ہو سکتی ہے غلام رسول خان نے ٹی ایم اے سٹی کی کرپشن بارے کہا کہ ٹی ایم اے سٹی با اثر افراد کی پشت پناہی ملک محمد عابد سب انجینئر کو چیف آفیسر اور ٹرانسپورٹ انچارج لگادیا گیا غیر قانونی طور پر سروسز رولز کے خلاف ورزی کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں کمشنر ڈی سی او ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سٹی بے بس بنادیئے گئے اپنے کام سے کام رکھیں ٹی ایم اے سٹی کے معاملات میں ٹانگ اڑانے والوں کی کرسی سلامت نہیں رہے گی با اثر مسلم لیگی میاں مٹھوؤں اور صوبائی وزیر کی مداخلت پر ٹی ایم اے سٹی میں پائی جانیوالی کرپشن پر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپور سمیت انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں ملک عابد نے چیف آفیسر کا چارج ملتے ہی مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت سے مک مکاؤ کرتے ہوئے جیو اور جینے دو کی پالیسی کے تحت آپس میں اتحاد کرتے ہوئے بھرپور طریقے سے ٹی ایم اے سٹی میں لوٹ مار کا ایجنڈہ منظور با اثر شخصیت کو ’’ ڈیرہ دا خرچہ ‘‘ کے نام ماہانہ بھاری منتھلی کے ساتھ ساتھ 20سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی فرضی بھرتی کرتے ہوئے تنخواہ پلیٹ میں رکھ کر پیش کی جائیگی رشوت کے لین دین کیلئے محمد رمضان جھبیل کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئیں ملک محمد عابد اور ٹی ایم او نے ٹی ایم اے سٹی کو راجہ اندر کی اسٹیٹ بنادیا ’’ گلیاں ہو جان سنجیاں وچ مرزا یار پھرے ‘‘ ٹی ایم اے سٹی میں کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری تیل خورد بورد کرنے پر حکام بالا نے بھی خاموشی اختیار کرلی ٹی ایم اے سٹی بہاولپور میں با اثر افراد کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری ڈیزل پٹرول پی گئے ملک محمد عابد سب انجینئر نے افسری کے شوق میں بطور ایکٹنگ فائر آفیسر و چیف آفیسر ٹی ایم اے سٹی حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے بے دریغ سرکاری تیل با اثر افراد کو مفت فراہم کردیا سرکاری تیل کی ریکارڈ میں چلت فرضی انٹریوں کے تحت ظاہر کی گئی سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری اشتیاق احمد جاوید نے پاکستان عوامی احتساب پارٹی کی نشاندہی پر ڈیزل پٹرول کی چلت کیلئے تین رکنی نگران کمیٹی بنائی اور ملک ملک عابد کی کرپشن ختم کی تو صرف 8ماہ کے اندر اندر پونے دو کروڑ روپے کی کرپشن میں کمی واقع ہوئی ڈیزل پٹرول کی مد میں اتنی ہی رقم کی بچت ہوئی اگرچہ انٹی کرپشن بہاولپور میں ڈیزل پٹرول کرپشن کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی تھیں مگر با اثر افراد نے سابق ڈائریکٹر سے ٹھپ کرواکر ملک محمد عابد وغیرہ کو ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دلوادیا تھا کرپشن کی نشاندہی کے باوجود قومی خزانہ کی لوٹ مار بدستور جاری ، ڈیزل پٹرول مشینری کی خریداری مینٹیننس ٹی ایم اے سٹی کی گاڑیوں ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کی بجائے رمضان نامی اہلکار نے خود لاگ بکوں میں ڈیزل پٹرول کی انٹری شروع کردی تھی درجہ چہارم کے ملازم نے کروڑوں روپے مالیت کی زرعی ،سکنی اراضی قریبی رشتہ دااروں کے نام پر خرید لی درجہ چہارم کے ملازم محمد رمضان جھبیل کی فیملی ہر سال کرپشن کی کمائی سے باقائدگی سے عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی جاتی رہتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题