اوپن یونیورسٹی میں” انسنٹیو ایوارڈ اینڈ ریسرچ گرانٹ”کی تقریب

Published on March 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ریسرچ ایڈوانسمنٹ کمیٹی کے تحت “انسنٹیو ایوارڈ اینڈ ریسرچ گرانٹ”کی تقریب وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں 45۔فیکلٹی ممبرز کوتعریفی اسناد اور ایوارڈز دئیے گئے۔انعامات کے لئے تین اقسام بنائے گئے تھے جن میں ایچ ای سی سے منظور شدہ جرنلز میں مقالہ جات کی اشاعت پر ریسرچ انسنٹیو ایوارڈ ٗریسرچ بیسڈ پراجیکٹس کے لئے یونیورسٹی ریسرچ گرانٹ اور تحقیق کی بنیاد پر ویگر اداروں کے پراجیکٹس ریسرچ گرانٹ شامل تھے۔ پہلی کیٹیگری میں 24۔فیکلٹی ممبرز ٗ دوسری میں سات اور تیسر ی کیٹیگری میں 14۔فیکلٹی ممبرز کو ان کے ریسرچ کام کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لئے اسناد اور ایوارڈز دئیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ دو سال قبل وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے وقت ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم باہر کی دنیا سے بے خبرایک جزیرے میں بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا سے باخبر رہنے اور یونیورسٹی کا پیغام دنیا بھرتک پہنچانے کے لئے ہم نے ریسرچ کانفرنسسز کے ذریعہ ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا اور یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ٗ نتیجے میں گذشتہ دو سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 9۔تحقیقی جرنل شائع کئے اور دو مجلے پریس میں زیر اشاعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی امیج بلڈنگ کے لئے میں نے قومی اور عالمی سطح پر کانفرنسسز کے انعقادکا راستہ اپنایااور ان کانفرنسسز کے ذریعہ آج ملک کے ہر کونے کے علاوہ دنیا بھر میں یونیورسٹی کا پیغام تیزی سے پہنچ رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ امیج بلڈنگ میرا ایک خواب تھا جس کی تعبیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ملکی اور عالمی سطح پر نام روشن کرنے کے لئے ضروری تھا کہ یونیورسٹی میں ورکنگ انوائرمنٹ پیدا کیا جائے اور ٹیم ورک کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے جتنے کام کئے گئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سلیکشن بورڈز کرائے گئے ہیں اور چوتھے سلیکشن بورڈ کے لئے خالی اسامیوں کا اشتہار قومی اخبارات میں شائع کر دیا گیا ہے اور 15۔گریڈ تک کے ملازمین کی ترقیوں کے لئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کے 5۔سے زائد اجلاس منعقدکی جاچکیہیں۔ یونیورسٹی ملازمین کے لئے جیم بنادیاہے ٗ رہائشی کالونی کے گراؤنڈ کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے بہتر بنادیا ہے اوریونیورسٹی میں کام کرنے والی خواتین کی سہولت کے لئے ڈے کئیر سینٹر کو بھی مزیدفعال کیا ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پنشن کی ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنادیا ہے ٗ اب ماہانہ پنشن کی رقم ریٹائرڈ ملازمین کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے ۔ تقریب سے آفس آف ریسرچ کی ڈائریکٹر ٗ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes