مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں، شہباز شریف

Published on April 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments


لاہور(یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے عوام خوشحال ہوں اور ملک ترقی کرے، خدمت کی سیاست نے ہمیشہ منفی سیاست کو شکست دی ہے۔لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بے بنیادالزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔شہباز شریف نے یوا ین پی سے مزید کہا کہ منفی سیاست کرنے والوں نے دھرنوں کے ذریعے خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، ان عناصر کوعام انتخابات میں بھی شکست ہوگی ۔پانچویں اور مڈل کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے نام پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ ان طلبہ نے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، یہ با صلاحیت طلبہ تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog