سی پیک،گلگت بلتستان کے حقوق اور مسئلہ کشمیر،14اپریل کو مظفر آباد میں کے این پی کی اے پی سی ہوگی

Published on April 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,078)      No Comments


مظفر آباد (یو ین پی)ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی اور انصاف پر مبنی سماج کے لئے بر سر پیکار کشمیر نیشنل پارٹی نے 14اپریل کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں “سی پیک،گلگت بلتستان کے حقوق اور مسئلہ کشمیر”کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔اس بات کا فیصلہ کشمیر نیشنل پارٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین انجم نے کی۔اجلاس میں کشمیر نیشنل پارٹی کے زونل صدر میر افضال سلہریا،چیف آرگنائزر سردار شہریار،عدیل رزاق،عاصم اللہ،ملک عبد الحکیم،ملک وسیم کشمیری،شارون مغل اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری یاسین انجم نے کہا کہ ہم اقتصادی راہداری کے مخالف نہیں اور نہ ہی گلگت بلتستان کو پسماندہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک منصوبے کا گیٹ وے ہے لہذا منصوبے کے ثمرات بھی گلگت بلتستان سے ہی شروع کیے جائیں۔گلگت بلتستان کو با اختیار بنایا جائے اسکے لئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل انقلابی حکومت تشکیل دی جائے جس میں گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کا خصوصی طور پر ازالہ کیا جائے۔تاہم مسئلہ کشمیر کے مستقل حل تک گلگت سمیت ریاست کے کسی حصے کو صوبہ بنانے سے گریز کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اس اہم مسئلے پر گلگت سمیت پوری کشمیری یک جان اور یک زبان ہو جائے۔اسی بات کے پیش نظر ہم نے 14اپریل کو مظفر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے جس میں ن لیگ،پی پی،پی ٹی آئی ،مسلم کانفرنس اورقوم پرستوں سمیت تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ یہوقت سیاسی نمبر گیم کا نہیں ہے بلکہ آگے بڑھ کر مادر وطن کی وحدت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنانے کا ہے۔اسی لئے ہم اپنا پیغام ہر سوچ ،فکر اور نظریے کے عوام تک پہنچائیں گے۔جب سری نگر سے مظفر آباد اور جموں سے گلگت تک سارے کشمیری ملکر ریاستی وحدت اور قومی آزادی کیلئے آواز بلند کرینگے تو ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes