اداکار فواد خان کو بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا

Published on April 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

  ممبئی(یوا ین پی) معروف پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا ہے ان کی جگہ معروف ماڈل روہیت کو کاسٹ کیا جائے گا۔ یوا ین پی کے مطابق متعصب بھارتی حکومت کی نقش قدم پر چلتی بھارتی فلم انڈسٹری کی تنگ نظری نے فن اور فنکار کو بھی نہیں بخشا جس کی تازہ مثال دھڑکن 2 کی کاسٹ میں سے پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو باہر کردینا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ فلم دھڑکن کے سیکوئیل کے لیے دھڑکن 2 میں فواد خان کو سنیل شیٹھی کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہےجب کہ شردہا کپور کو شلپاشیٹھی کی جگہ ہیروئن کا کردار نبھانا تھا۔اس حوالے سے یہ خبر بھی گرم ہے کہ فواد خان کی جگہ اب نئے ابھرتے ماڈل اور اداکار روہیت کھنڈیلوال کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جو اس سے قبل مسٹر انڈیا کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں اور آج کل کئی اشتہارات بھی کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog