دستاویزی فلم ’’اِک نئی راہ‘‘ کی تقریب رونمائی

Published on April 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments


کراچی(یواین پی) ایم ایم مونٹیسوری اسکول کے غریب ونادار بچوں کے سالانہ نتیجے کی تقریب میں دستاویزی فلم ’’اِک نئی راہ‘‘دکھای گئی جس میں مہمان خصوصی مقامی یونیوررسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اخلاص احمد ،رائٹرو ڈائریکٹر طلال فرحت،گلوکارمنیر مہر،کامیڈین تنویر جانی،، ایف ایم آر جے وگلوکارہ ڈاکٹر فرح خان،محمد زبیر،ریجا سراج، فرہاج بخاری،محمد عارف، ڈاکٹر شیبا ارم،ماہر تعلیم مطاہر احمد خان اور رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔واضح رہے یہ اسکول اُن بچوں کے لیے ہے جو فیس ادا نہیں کر سکتے یا ان کے مالی حالات ایسے نہیں ہیں، اس سلسلے میں ان بچوں کے بہتر مستقبل کے ساتھ ان کی بہتر تعلیم کے لیے یہ ادارہ کوشاں ہے جو فیس، کتابوں اور کاپیوں کے ساتھ یونیفارم بھی مہیا کرتے ہیں، گزشتہ چھ برس سے یہ ادارہ قائم ہے جہاں پہلے پانچ بچے تھے مگر اب تقریبا ڈیڑھ سو بچے اسکول میں داخل ہیں اسکول کی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ ہماری نیت صرف انسانیت کے لیے کام کر رہے ہیں تا کہ اس مہنگائی کے دور میں تعلیم سب کے لیے عام ہو، مہمان خصوصی ڈاکٹر اخلاص کا کہنا تھا کہ میں صرف یہ سوچ کر آیا تھا کہ یہ ان بچوں کا پروگرام ہے جن کے کندھوں پر اس ملک کی چھت قائم رہنے والی ہے اور اگر ان کی بہتر تعلیم تربیت نہیں کر سکیں گے ا س کی ذمہ داری ہم پر عائد ہو گی، میں یہاں آکر ان کی جستجو اور ہنر دیکھ کر واقعی دل کو تسلی ہوئی اور انشا اللہ ممکن ہوا تو ہم ان کے لیے اچھا سوچیں گے اور ان کے لیے کام کریں گے، اس موقع پر ڈاکٹر شیبا کا کہنا تھا کہ انہی یہاں آ کر دلی مسرت ہوئی اور ان میں گھل مل گئیں، تقریب میں موجودگلوکار منیر مہر نے اپنے روایتی انداز میں گانا سنا کر محفل کو زعفران بنایا اور کہا کہ وہ طلال صاحب کی محبت میں اس شو میں آئیں ہیں کیونکہ انہوں نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل پر متعارف کرایا تھا اور ان کی بات یا دعوت کو وہ کبھی رد نہیں کرتے ، اسٹیج و ٹی وی کے اداکار تنویر احمد جانی نے اپنی خوبصورت انداز سے حاضرین محفل کو جمائے رکھا ،اہر تعلیم مطاہر احمد خان نے کہا کہ اس دور میں کسی ایک بچے کی فیس ادا کرکے اس کے مستقبل کو چایا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں وہ ضرور آگے آئیں گے،ڈاکٹر فرح کے کہنے کے مطابق وہ گزشتہ ماہ اسکول کی تقریب میں آئیں تھیں اور ان بچوں کی معصومیت کو دیکھ کر انہیں دوبارہ آنے پر مجبور کر دیا ہے اس موقع پر بچوں میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں سرٹیفیکیٹ اور میڈل دیے جاتے ہے اور دوران تقرب اسکول پر بنائی جانے والی فلم ’’اِک نئی راہ‘‘ کو اسکرین پر دکھایا گیا ان ہی میں خصوصی طور پر فلم کے وہ حصے بھی دکھائے گئے جن میں بچوں نے غلطیاں کیں ہیں جنہیں حاضرین محفل نے نہ صرف پسند کیا بلکہ بھرپور داد دی اور سب کی نظریں مسلسل اسکرین پر جمی رہیں، فلم کو دکھانے کے بعد فلم کے پوسٹر کی رونمائی کی ئی اور مہمانان گرامیوں کو ’’اِک نئی راہ‘‘ کی ڈی وی ڈی یادگار کے طور پر دی گئی س اس موقع پر فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے کہا کہ فلم کو انہوں نے کم مدت میں تیار کیا، وہ صرف اسکول کے ہاف ٹائم میں آتے اور اسکول کے ختم ہوے ہی کام خم کر دیتے تھے اس سلسلے میں اسکول کی پرنسپل نازیہ علی نے بڑا ساتھ دیا اور ان کے تعان کے بغیر یہ کام ناممکن تھا ، وہ ان کے تہہ دل سے شکر زار ہیں اور میں نے ایک نئے نظریے کو لے کر اس پر کام کیا اور بغیر کسی معاوضہ لیے اسکول کے بچوں پر ’’اِک نئی راہ‘‘ کے عنوان سے بنائی، میں سمجھتا ہوں کہ ا س طرح کی تقریب کراچی کی تاریخ میں شاید پہلی بار کسی اسکول کے لیے منعقد ہوگی جو تعلیمی اداروں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog