عوامی خدمت کا مشن لے کر آیا ہوں چوہدری ساجد حمید

Published on December 17, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 1,272)      No Comments

\"sahid
ہارون آباد(یواین پی)عوامی خدمت کا مشن لے کر آیا ہوں عوام کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پذیرائی بخشی ہے اور میری کامیابی کے لیے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں اپنے حلقہ میں سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی تعمیر اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 22سے مسلم لیگ (ضیاء) کے امیداور برائے کونسلر چوہدری ساجد حمید نے کیا ۔انہوں نے کہا انشا ء اللہ ہم عوام کے حقیقی نمائندے ثابت ہوں گے اور عوام کے کام کریں گے یونین کونسل سے تھانہ کچہر ی کی سیاست ختم کر دیں گے کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت علاقے اور علاقے کو بنیادی سہولتوں سے مزین رکھنا میرے مشن میں شامل ہے کیونکہ بلدیاتی اداروں کے قیام کا مقصد محلے کی سطح پر مسائل حل کرنا ہے کیونکہ ہمارا مقصد محلے کی سطح پر مسائل حل کرنا ہے کیونکہ ہمارا الیکشن لڑنے کا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا ہے عوام کے مسائل کو اجاگرکرنے کے لیے اور اعلی حکام سے ان کے حل کے لیے بھر پور جد وجہد کر کے عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا جھوٹے وعدوں اور نعروں پر نہیں بلکہ عملی طور پر علاقے کی پسماندگی اور علاقے کی عوام کو درپیش مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کی کوشش کروں گا اور انشا ء اللہ علاقے کی عوام کے قیمتی ووٹ کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا حلقہ میں خدمت کر کے حلقہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر کروں گا اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا جو لوگ عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں ان کی عوامی مقبولیت میں کمی نہیں ہوتی بلکہ عوام ان لوگوں کے دست وبازو کا کردار ادا کرتے ہیں ۔

ہارون آباد میں بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی اور الیکشن کا بخار بڑھنے لگا
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں بلدیاتی الیکشن کی گہما گہمی اور الیکشن کا بخار بڑھنے لگا کھمبوں پر امیدواروں کے رنگ برنگے فلیکس اور خوشنما نعروں اور دعوؤں سے بھرے بورڈز اور بینرز پوسٹرز آویزاں کیے جانے لگے ہارون آباد شہر کے کئی وارڈز میں تو درجن بھر امیدوار بھی میدان میں نظر آتے ہیں جبکہ نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعدادا میں مزید اضافہ ہو گا فی الوقت ہارون آباد میں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ضیاء) وائٹل گروپ اور آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے اور ان امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکس چمک رہے ہیں جبکہ پی پی پی کے جیالے کہیں نظر نہیں آرہے ہیں اور تحریک انصاف کے چند نوجوان بھی میدان میں ووٹ مانگتے نظر آرہے ہیں تاہم فی الوقت میدان میں مسلم لیگ ( ضیاء) وائٹل گروپ اور آزاد امیداروں کے درمیان اصل جوڑ پڑنے کی کیفیت نظر آتی ہے جبکہ پی پی پی اور تحریک انصاف اس دوڑ میں بظاہر غائب ہیں اور ان کے امکانات بھی کم ہی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes