لاہوردھماکہ ، وین ڈرائیور سے آخری بار گفتگو کرنے والا شخص بھی زیر حراست

Published on April 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments


خودکش حملے کے محرکات جاننے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری
لاہور(یو این پی) لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر ہونے والے خودکش حملے کے محرکات جاننے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔یوا ین پی کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سانحہ بیدیاں روڈ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے حملے کا نشانہ بننے والی وین ڈرائیورعثمان اور اس سے آخری بار فون پر رابطہ کرنے والے دکاندار یعقوب کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈرائیور نے اسپئیر پارٹس کے مالک کو وین میں گیس لیکیج کا مسئلہ بتایا تھا۔زرائع کا کہنا ہے کہ حملے سے چند منٹ پہلے ہی وین کے ڈرائیور نے گیس ڈلوائی اور محفوظ پورہ میں پٹرول پمپ پر وین دس منٹ کھڑی رہی۔کرائم سین یونٹ کے ماہرین بھی جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد کا فرانزک کرنے میں مصروف ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی تھانہ سی ٹی ڈی میں گزشتہ روز ہی درج کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب بیدیاں روڈ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے بچے سمیت آٹھ سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں جبکہ تین زخمیوں کا جنرل اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes