یاماہا موٹر پاکستان کی جانب سے نئے ماڈل کی رونمائی

Published on April 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

کراچی : یاماہا موٹر پاکستان نے مقامی ہوٹل میں اپنا نیا ماڈل اپنے ڈیلر نیٹ ورک کو متعارف کرا دیا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یاماہا موٹر پاکستان نے آج سے دو سال پہلے پاکستان میں نئی فیکٹری کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور پاکستان میں ایک نئے جذبے اور جدت کے ساتھ اپنے ماڈل متعارف کروائے تھے جو خاص طور پر نوجوانوں میں بے پناہ مقبول ہوئے۔ آج کے نئے ماڈل وائی بی 125 زیڈ  کی بدولت اب مزید گاہک اس ماڈل سے مستفید ہو سکیں گے۔نیا ماڈل اپنے ہم پلہ ماڈلز کے مقابلے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، جیسے انجن بیلینسر، نئی کشادہ اور چوڑی سیٹ جس پر پوری فیملی باآسانی سفر کر سکتی ہے، ہیلوجن بلب کے ساتھ زیادہ روشن ، ہیڈلائیٹ ، سیلف اسٹارٹر ، گئیر پوزیشن انڈیکیٹر اور یہ سب ایک نہایت قوت خرید قیمت 115,900 روپے میں دستیاب ہوگی۔ یہ نیا ماڈل عوام کے لیے اپریل کے وسط تک دستیاب ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes