بے شک الله پرہیز گارو ں کو پسند کرتا ہے سورة التّوبَة

Published on April 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,418)      No Comments

الله اور اس کے رسول کی طرف سے ا‘ن مشرکوں سے بیزاری ہے جن سے تم نے عہد کیا تھا (1) سو اس ملک میں چار مہینے پھر لو اور جان لو کہ تم الله کو عاجز نہیں کر سکوگے اور بے شک الله کافروں کو ذلیل کرنے والا ہے (2) اورالله اور اس کے رسول کی طرف سے بڑے حج کے دن لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ الله اور ا‘س کا رسول مشرکوں سے بیزار ہیں پس اگر تم توبہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر نہ مانو تو جان لو کہ تم الله کو ہرگز عاجز کرنے والے نہیں اور کافروں کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سنادو (3) مگر جن مشرکوں سے تم نے عہد کیا تھا پھر ا‘نہوں نے تمہارے ساتھ کوئی قصور نہیں کیا اور تمہارے مقابلے میں کسی کی مد نہیں کی سو ان سے ان کا عہد ان کی مدت تک پورا کر دو بے شک الله پرہیز گارو ں کو پسند کرتا ہے (4)۔
سورة التّوبَة

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes